شاہ سلمان کی طبیعت خراب شدید بخار اور جوڑوں میں درد

شاہ سلمان کی طبیعت خراب  شدید بخار اور جوڑوں میں درد

ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز شدید بخار اور جوڑوں میں درد کے باعث آج طبی معائنہ کرائیں گے۔

اے ایف پی کے مطابق سعودی شاہ کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بار میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے ۔ ایوان شاہی نے بتایا کہ شاہ سلمان آج جدہ کے شاہی محل قصر السلام میں طبی معائنہ کرائیں گے ۔شاہی ایوان نے عالم اسلام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔یاد رہے شاہ سلمان 2015 میں اپنے سوتیلے بھائی عبداللہ کی وفات کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں