ایرانی صدر کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر بیل 212ساٹھ کی دہائی میں بنایا گیا

ایرانی صدر کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر  بیل 212ساٹھ کی دہائی میں بنایا گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ‘بیل 212’ تھا۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کتنا استعمال شدہ تھا۔۔۔

لیکن اس کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ 1960 یا 60 کی دہائی میں بنایا گیا تھا جسے کینیڈین فوج کے لئے تیار کیا گیا تھا۔یہ ہیلی کاپٹر امریکی کمپنی ‘بیل ہیلی کاپٹر’ نے بنائے تھے اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تھائی لینڈ کی قومی پولیس سمیت سرکاری آپریٹرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔فلائٹ گلوبل کی 2024 کی ورلڈ ایئر فورس ڈائریکٹری کے مطابق، ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے پاس مجموعی طور پر اس ماڈل کے 10 ہیلی کاپٹر ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ایرانی حکومت کے زیرِِ استعمال کتنے ہیں۔بیل 212 کو ہر طرح کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، بشمول لوگوں اور سامان کو لانے اور لے جانے اور جنگی حالات میں انھیں ہتھیاروں سے لیس بھی کیا جا سکتا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں