جمہوریہ چیک کے صدر موٹرسائیکل دوڑاتے ہوئے زخمی ہوگئے

جمہوریہ چیک کے صدر موٹرسائیکل دوڑاتے ہوئے زخمی ہوگئے

پراگ(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ملک جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹرسائیکل کے حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

حادثے  میں انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات نہیں کی جارہی کیونکہ یہ حادثہ روڈ پر نہیں بلکہ ایک بند ریسنگ سرکٹ میں ہوا۔میڈیا کے مطابق 62 سالہ پیٹر پاول موٹرسائیکلوں کے شوقین ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال پیٹر پاول کو ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں معافی مانگنی پڑی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں