مقبوضہ کشمیر :انتخابی ڈھونگ ،پی ڈی پی کارکن ،پولنگ ایجنٹ گرفتار

مقبوضہ کشمیر :انتخابی ڈھونگ ،پی ڈی پی کارکن ،پولنگ ایجنٹ گرفتار

سرینگر،جموں (آئی این پی،اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور راجوڑی میں بھارت کے نام نہاد انتخابات کے دوران بھارتی پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گرفتار کارکنوں و پولنگ ایجنٹوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سلیم اور یعقوب کو گرفتار کر لیا۔ادھر مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سرتاج احمد ، عرفان اور غلام محی الدین کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قراردیدی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں