انتخابات جیت گئے تو 18 سال کے نوجوانوں کیلئے فوجی خدمات لازم قرار دینگے :برطانوی وزیر اعظم

انتخابات جیت گئے تو 18 سال کے نوجوانوں کیلئے فوجی خدمات لازم قرار دینگے :برطانوی وزیر اعظم

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی نے کہا ہے کہ اگر وہ 4 جولائی کو برطانیہ کے عام انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرتی ہے تو وہ 18 سال کے نوجوانوں کیلئے فوجی خدمات لازم قرار دینگے۔

اٹھارہ سال کے لڑکے یا تو 12 ماہ کیلئے کل وقتی فوج میں شامل ہونے کا انتخاب کریں گے یا ایک سال کے دوران رضاکارانہ طور پر ہر ماہ ایک ہفتہ خدمات سر انجام دیں گے۔ وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ یہ سکیم نوجوانوں میں مقصد کا مشترکہ احساس اور ملک میں فخر کا ایک نیا احساس پیدا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں