آرمینیا میں ہزاروں افراد کی ریلی

 آرمینیا میں ہزاروں افراد کی ریلی

یریوان(اے ایف پی)ہزاروں آرمینیائی باشندوں نے گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہرے کیے ۔مظاہرین نے وزیر اعظم نکول سے آذربائیجان کو رقبہ واپس کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

واپس کئے گئے علاقوں کے آس پاس کی بستیوں میں رہنے والے آرمینیائی  باشندوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے وہ ملک کے باقی حصوں سے منقطع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آذر بائیجان سے بدلے میں کچھ حاصل کیے بغیر علاقہ دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں