لندن کے ہسپتالوں پر سائبر حملہ ،کئی آپریشن منسوخ
لندن (اے ایف پی )برطانیہ کے دارالحکومت لند ن کے ہسپتالوں پرمنگل کے روز سائبر حملے کے بعد کئی آپریشن منسوخ کردئیے گئے ۔
کنگز کالج ہسپتال ،گیز اور سینٹ تھامس ہسپتال میں سائبر اٹیک سے بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں ،ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سائبر حملے سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے جس کے باعث کئی آپریشن بھی منسوخ کرنا پڑے ہیں ۔محکمہ صحت کی اتھارٹیز نے کہاکہ سسٹم رینسم ویئر کے حملے کا شکار ہواتھا،جسے ٹھیک کرنے کیلئے ماہرین کام کررہے ہیں ۔