سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، تعاون پرتبادلہ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا  ٹیلیفونک رابطہ، تعاون پرتبادلہ خیال

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب علی باقری کنی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعاون کے پہلوؤں اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر نیگنی نوگوروڈ میں برکس وزارتی کمیونیکیشن سیشن میں برکس گروپ میں شامل ہونے کیلئے مدعو ملک کے طور پر مملکت کی شرکت کے موقع پر اپنے ہم منصب علی باقری سے ملاقات کی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں