پیوٹن کم جونگ ان ملاقات میں لیموزین، چائے سیٹ خنجر جیسے تحائف کا تبادلہ

پیوٹن کم جونگ ان ملاقات  میں لیموزین، چائے سیٹ  خنجر جیسے تحائف کا تبادلہ

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر کے دورہ شما لی کوریا کے دوران پیوٹن اور کم جونگ ان کے درمیان تحائف کا تبادلہ ہوا جس میں روسی ساختہ لیموزین۔۔۔

 چائے کے سیٹ ،خنجر ، آرٹ ورک و دیگر اشیا شامل ہیں۔یاد رہے دو روز قبل صدر پیوٹن کا تقریباً 25 سال میں شمالی کوریا کے پہلے دورے کے موقع پر پروقار استقبال  کیا گیا۔ صدر پیوٹن کی کم جونگ سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں