مقبوضہ کشمیر : ایک اور کالا قانون ’’اینی میز ایجنٹس ایکٹ‘‘ کے نفاذ کامنصوبہ

 مقبوضہ کشمیر : ایک اور کالا قانون ’’اینی  میز ایجنٹس ایکٹ‘‘ کے نفاذ کامنصوبہ

سرینگر(اے پی پی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کالا قانون ’’اینی میز ایجنٹس ایکٹ‘‘کے نفاذ کا منصوبہ بنا لیا ۔

اس قانون کے تحت پولیس بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر عسکریت پسندوں کے ہمدرد کاالزام عائد کر کے انہیں گرفتار کرے گی۔اس قانون کے تحت پانچ برس تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے ۔ بھارتی پولیس کا کہناہے کہ اس قانون کو لاگو کرنے کا فیصلہ مقبوضہ وادی خاص طور پر شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں آزادی کے حق میں سرگرمیوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں