مقبوضہ کشمیر:2 نوجوان شہید،ایک کو پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر گولی ماردی

مقبوضہ کشمیر:2 نوجوان  شہید،ایک  کو  پاکستان  مخالف  نعرہ  نہ  لگانے  پر  گولی  ماردی

سری نگر( نیوز ایجنسیاں )سری نگر میں کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کی جانب سے بدترین تشدد پر بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہ لگایا۔

 بھارتی فوج نے بہادر نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ، بارہ مولہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کے دوران دو نہتے طالب علموں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کی میتیں پولیس کے حوالے کردیں اور تاحال والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔ رواں ماہ شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10سے تجاوز کرگئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں