بولیویا :فوجی بغاوت کی کوشش ناکام آرمی چیف سمیت 17افراد گرفتار

بولیویا :فوجی بغاوت کی کوشش ناکام  آرمی چیف سمیت 17افراد گرفتار

سکرے (اے ایف پی)بولیویامیں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام ہو گئی ،پولیس نے برطرف آرمی چیف جنرل جوآن جو زونیگا سمیت 17افراد کو گرفتار کر لیا ۔

فوجی ٹینک دوپہر کے وقت ایوان صدر اور دیگر عمارتوں میں داخل ہو گئے ۔صدر ایوو مورالس نے اس دوران عوام سے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی ۔اے ایف پی کے مطابق بولیویا کے آرمی چیف کو بدھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فوجیوں اور ٹینکوں کو سرکاری عمارتوں کے سامنے پوزیشن لینے کے لیے بھیج رہے تھے ۔ جنرل جوآن زونیگا نے فوجی بیرک کے باہر صحافیوں سے خطاب میں کہا مسلح افواج جمہوریت کی تشکیل نو کا ارادہ رکھتی ہیں، ایک حقیقی جمہوریت بنانا چاہتی ہیں ۔اس دوران نائب وزیر داخلہ نے زونیگا کو بتایا کی جنرل آپ گرفتار ہیں ۔بعد ازاں زونیگا کو پکڑ کر پولیس کی گاڑی میں زبردستی بٹھا دیا گیا۔صدر نے زونیگا کو برطرف کرتے ہوئے نئے فوجی رہنماؤں سے حلف لے لیا۔وزیر داخلہ ایڈورڈو ڈیل نے کہا ہے کہ گرفتار افراد میں ریٹائرڈ و حاضر سروس فوجی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں