ورجینیا پولیس نے گھر سے بھاگے گدھوں کو پکڑ لیا

 ورجینیا پولیس نے گھر سے بھاگے گدھوں کو پکڑ لیا

ورجینیا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ورجینیا کی پولیس نے اپنے گھر سے بھاگ کر سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے دو گدھوں کو پکڑلیا۔

اس حوالے سے ورجینیا پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کریٹیکل انسیڈنٹ اسٹریس منیجمنٹ ٹیم کے ارکان نے ان گدھوں کو ہینریکو کائونٹی کی دیہی سڑک پر پھرتے دیکھا۔ پولیس کی اس ٹیم نے ہینریکو کائونٹی کے ڈویژن پولیس سارجنٹ کی مدد سے آوارہ گردی کرنے والے ان گدھوں کو قابو کیا اور بعدازاں بحفاظت طور پر انکے مالک کے حوالے کیا۔ پولیس نے اس حوالے سے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس ٹیم ورک سے مضبوط سپورٹ نیٹ ورک کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے ۔گدھوں کوپولیس کی جانب سے پکڑنے کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد شہری اس پر طرح طرح کے تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں