غلط فیصلے سے برآمدات ،معیشت کو نقصان پہنچے گا، میاں زاہد

غلط فیصلے سے برآمدات ،معیشت کو نقصان پہنچے گا، میاں زاہد

کراچی(آن لائن) چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اوگرا اوروزارت توانائی ایسے اختلافی فیصلے نہ کریں جن سے ایک سیکٹر کو نقصان اور دوسرے کو فائدہ پہنچے ۔

بجٹ کی گرما گرمی میں فرٹیلائزر سیکٹرکو50 ارب روپے کی کراس سبسڈی دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ اس سے روزگار،برآمدات اورمعیشت پرتباہ کن اثرات پڑیں گے ، اہم سرکاری ادارے ایسے فیصلوں سے بازرہیں۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملکی معیشت کا اہم ترین شعبہ ہے جوبرآمدات اورزراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار اور زر مبادلہ فراہم کررہا ہے ، اس کے خلاف اقدامات بند کیے جائیں۔ میاں زاہد نے کہا کہ فرٹیلائزرسیکٹرکو50 ارب کی سبسڈی میں توسیع کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صنعتی شعبہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی خریدنے پرمجبورہے ، گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اورشرح سود کاروبارکا نام ونشان مٹارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں