اسٹاک ایکسچینج :نئے مالی سال کا مثبت آغاز،57ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :نئے مالی سال کا مثبت آغاز،57ارب منافع

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس379پوائنٹس بڑھ کر 78824 پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 57ارب کا منافع ہوا۔۔

 جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ماہرین کے مطابق بجٹ منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اسے مثبت دیکھا جا رہا ہے  ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 87پوائنٹس کے اضافے سے 25369 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 49683پوائنٹس سے بڑھ کر50002 پر جاپہنچا ۔ مجموعی سرمایہ 104کھرب32ارب ہوگیا۔ پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ 60 لاکھ 38 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں