چوری کاالزام:کریانہ سٹور مالک کا 9سالہ بچے پرتشدد

چوری کاالزام:کریانہ سٹور مالک کا 9سالہ بچے پرتشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) سبز ہ زار کے علا قہ میں کریانہ سٹور کے مالک نے چوری کے الزام پر 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس کے مطابق 9سالہ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا۔ کریانہ سٹور کے مالک یوسف نے چو ری کے شبہ میں بچے پر تشدد کیا۔ ملزم نے بچے کا منہ کالا کر کے بھرے بازار میں برہنہ کرکے کھڑا کردیا۔سٹور مالک کے تشدد کا شکار بچہ روتا اور بلکتا رہا، کچھ شہریوں نے بچے کی مدد کرنے کے بجائے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ ایس پی اقبال ٹائون سلمان لیاقت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ کمسن بچے کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں