اننت امبانی کی شادی میں سلمان کے ڈانس کے چرچے

 اننت امبانی کی شادی میں سلمان کے ڈانس کے چرچے

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کرکے پُرانی یادیں تازہ کردیں۔

 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔اس تقریب میں سلمان خان نے اپنی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ’ہر دل جو پیار کرے گا‘ کے مقبول گانے ’ایسا پہلی بار ہوا‘ پر پرفارم کیا، اداکار کی ڈانس پرفارمنس نے ناصرف ماضی کی یادیں تازہ کیں بلکہ اسٹیج پر دھوم بھی مچا دی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تقریب کے دولہا میاں اننت امبانی کے ہمراہ سٹیج پر بڑے ہی پُرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔اسی تقریب میں کینیڈین پاپ سٹار گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے مشہور گانے ’لو یور سیلف‘، ’بیبی‘ اور ’پیچز‘ پر بھی پرفارم کیا تھا، جس کی ویڈیوبھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں