فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’بھول بھلیا 3‘‘ میں بھی انٹری

فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’بھول بھلیا 3‘‘ میں بھی انٹری

لاہور(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر فلم ’بھول بھلیا 3 میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ’بھول بھلیا 3 کے فلمساز نے پاکستانی اداکار فواد خان سے رابطہ کیا ہے ۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم ’بھول بھلیا 3 میں فواد خان، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور اداکار کارتیک آریان کے ہمراہ مختصر کردار میں نظر آئیں گے اور یہ خبر سامنے آتے ہی بھارتی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھول بھولیا 3 رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں