مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے  2افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ پولیس کے مطابق سبزہ زار ، ٹوکے والی پلی کے قریب 50 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا ۔

 متوفی کی شناخت 55 سالہ عبد الوحید کے نام سے ہوئی جبکہ فیکٹری ایریا ، غازی روڈ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ 45سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں