بھارت:موبائل کمپنی کا شادی شدہ خواتین کو نوکری دینے سے انکار

بھارت:موبائل کمپنی کا شادی شدہ  خواتین کو نوکری دینے سے انکار

چنئی (رائٹرز)بھارت میں موبائل ساز کمپنی نے شادی شدہ خواتین کو نوکری دینے سے انکار کر دیا۔

 بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایپل کیلئے موبائل فونز بنانے والی کمپنی فوکسکون نے شادی شدہ خواتین کو نوکریاں دینے سے انکار کیا۔ کمپنی کے ایچ آر کے مطابق خاندانی  ذمے داریاں، حمل اور زیادہ غیر حاضری، شادی شدہ خواتین کو نوکری نہ دینے کی اہم وجوہات ہیں۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شادی شدہ خواتین کے زیورات پیداوار میں مداخلت کر سکتے ہیں ۔مودی سرکار نے رپورٹ طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں