عراق کی مشہور النوری مسجد میں چھپائے گئے 5بم برآمد، یونیسکو

 عراق کی مشہور النوری مسجد میں  چھپائے گئے 5بم برآمد، یونیسکو

موصل(اے ایف پی)یونیسکو نے کہا ہے کہ انہوں نے عراق کے شہر موصل کی مشہور النوری مسجد کی ایک دیوار میں پانچ بم دریافت کیے ہیں۔

ایجنسی کے ایک نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ بڑے دھماکا خیز آلات مسجد کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے ۔یاد رہے موصل کی النوری مسجد کو 12ویں صدی میں تعمیر کیا گیا ہے ، یونیسکو نے مزید کہا کہ عراقی مسلح افواج نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ کر لیا اور صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں