مینڈک کو اوون میں پکاکر مارنے والے اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا

مینڈک کو اوون میں پکاکر مارنے  والے اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی فوجی عدالت نے اوون میں مینڈک کو پکا کر مارنے والے فوجی کو 4 ماہ قید اور 1500شیکل جرمانہ کی سزا سنادی۔

فوجی کو بطور سزا عہدے میں تنزلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ مینڈک کو مارنے کا واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش  آیا تھا۔اسرائیلی فوجی کے خلاف ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر جانوروں پر تشدد اور نارواسلوک پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں