مصر: ملزم نے ماں، بہن، بھائی کو قتل کر کے لاشیں کتوں کو کھلا دیں

مصر: ملزم نے ماں، بہن، بھائی کو  قتل کر کے لاشیں کتوں کو کھلا دیں

قاہرہ(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ملزم نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلایا اور۔۔۔

 ان کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے پھینک دیا جبکہ لاشوں کے کچھ حصے فریج میں رکھ دئیے۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا واردات صبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا، ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہوں۔مقامی حکام کے مطابق ملزم کی عمر 29 سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے ، مقامی گاؤں کے افراد کا کہنا تھا ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں