فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

فرانس میں چھوٹا طیارہ  گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

پیرس(اے ایف پی)فرانس میں دارالحکومت پیرس کے مشرق میں ایک موٹر وے پرچھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق بظاہر ایک الیکٹرک پاور کیبل سے ٹکرانے کی وجہ سے جہاز تباہ ہوا ۔ دوسری جانب شمال مشرقی فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں نقاب پوش مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں