داعش کا حملہ، 8 شامی فوجی ہلاک

داعش کا حملہ، 8 شامی فوجی ہلاک

بیروت(اے ایف پی)داعش نے شام کے صحرائے بدیہ میں حکومت کے حامی ملیشیا پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ یہ حملہ بدھ کی شام اس وقت ہوا جب ملیشیا ایک چرواہے کی تلاش کے لیے جا رہی تھی جسے آئی ایس نے اغوا کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ یاد رہے مارچ 2011 میں دمشق میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سے ابتک 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں