ملائشیا:ہوائی اڈے پر گیس کا اخراج، 39 افراد کی طبیعت خراب

ملائشیا:ہوائی اڈے پر گیس کا اخراج، 39 افراد کی طبیعت خراب

کوالالمپور(اے ایف پی)کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے انجینئرنگ سیکشن میں جمعرات کو گیس کے اخراج سے 39 افراد بیمار ہوگئے۔

ریسکیو افسر محمد نور خیری نے ایک بیان میں کہا 39 متاثرین چکر اور متلی کا شکار ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔ محمد نور نے کہا کہ لیک ہونے والی گیس کی شناخت میتھائل مرکپٹن کے طور پر کی گئی ہے، اس گیس میں سڑی ہوئی گوبھی جیسی شدید بدبو آتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں