نیویارک :تیراکی کے دوران 2 لڑکیاں ڈوب گئیں

نیویارک :تیراکی کے دوران  2 لڑکیاں ڈوب گئیں

نیو یارک(اے پی)نیویارک کے کونی آئی لینڈ بیچ پر تیراکی کے دوران 2 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو اہلکارفوری موقع پر پہنچے تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی ۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمر 17اور 18سال ہے ۔غوطہ خوروں نے دونوں لڑکیوں کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں