باپ 50کلومیٹر پیدل چل کر اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچا

 باپ 50کلومیٹر پیدل چل کر اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچا

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک باپ کو اپنی بیٹی سے کتنی محبت ہوتی ہے ، اس حوالے سے دل کو چھو لینے والی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک باپ 50 کلومیٹر پیدل چل کر اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچا۔

گڈ نیوز موومنٹ نے متاثر کن کہانی شیئر کی جس میں ڈیوڈ جونز شدید موسمی رکاوٹوں کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ڈیوڈ جونز نے اپنے بیگ پر پٹا باندھا اور اپنی بیٹی الزبتھ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے نکلا پڑے ۔ تجربہ کار میراتھونر مسٹر جونز نے اپنے بیگ میں صرف چند ضروری چیزیں لیں اور پیدل روانہ ہوئے ۔ ان کا سفر چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا بشمول گھٹنوں تک کیچڑ سے گزرنا۔ لیکن بالآخر 12 گھنٹے کے سخت سفر کے بعد ان کی ثابت قدمی رنگ لے آئی اور وہ تقریب میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں