سیریز’’ڈاکٹر ہو ‘‘ کی بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام

 سیریز’’ڈاکٹر ہو ‘‘ کی بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام

میری لینڈ(نیٹ نیوز) امریکا میں باپ اور بیٹے نے ڈرامہ سیریز ڈاکٹر ہُو کی 7،507 یادگاری اشیا جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔۔۔

لی تھامسن نے کہا کہ وہ بچپن میں پی بی ایس پر برطانوی سائنس فائی سیریز دیکھنے کے بعد سے ڈاکٹر ہو کے پرستار رہے ہیں اور انہوں نے بیٹے ولیم تھامسن کو فرنچائز سے اسوقت متعارف کرایا جب یہ 2005 میں ایئر ویوز پر دوبارہ نشر کیا گیا۔ولیم تھامسن نے بتایا پہلی قسط میری بہن اور میں نے مل کر دیکھی۔ پھر میرے والد نے اس سے جُڑی ہر یادگاری شے کو تلاش کرنا شروع کردیا،دونوں نے اپنے مجموعے میں 21,000 سے زائد اشیا جمع کیں جنہیں انہوں نے The Thompson Library کا نام دیا، اور 7,507 آئٹمز کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کیا تاکہ انہیں ڈاکٹر ہُو کی یادداشتوں کے بڑے ذخیرے کا اعزاز حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں