بھارت:ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا

بھارت:ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا

ممبئی (نیٹ نیوز)ممبئی میں ماٹونگا ایسٹ کے علاقے میں موجود ایک بیڈ روم والے فلیٹ نے انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کر لی ہے ،اپارٹمنٹ، جسے پرانا وائب کے طور پر بیان کیا گیا ہے ، اس میں ایک چھوٹا سا لاؤنج، بیڈ روم اور کچن شامل ہے۔۔۔

 جس میں سیڑھیاں ہیں جو اضافی اسٹوریج کے لیے ایک اونچی جگہ تک جاتی ہے ۔تاہم حیرت انگیز طور پر اس چھوٹے فلیٹ کا کرایہ 45,000 بھارتی روپے 1) لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے ) ہے جس نے آن لائن بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا ہے ۔انسٹاگرام صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں اس پر۔ ایک صارف نے کہا، کیا آپ کو اس گھر کے 45 ہزار مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟۔ایک اور نے طنزیہ کیا،  45 ہزار کرایہ بس! کرایہ 1 کروڑ ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں