سعودی عرب:قوانین کی خلاف ورزی مزید ساڑھے 16 ہزار تارکین گرفتار

سعودی عرب:قوانین کی خلاف ورزی  مزید ساڑھے 16 ہزار تارکین گرفتار

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 16 ہزار565 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27 جون سے 3 جولائی تک مملکت میں 9 ہزار 969 افراد کو اقامہ ، 4 ہزار 676 کو سرحدی امن قانون ،ایک ہزار920 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے ۔ گرفتار افراد میں 37 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین ، 3 فیصد کا دیگر ملکوں سے تعلق ہے ۔ علاوہ ازیں 63 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں