تجارتی میلہ: 2ہزار اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کی تلاش

 تجارتی میلہ: 2ہزار اداروں کو  چین میں سرمایہ کاری کی تلاش

لان ژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے صدر مقام لان ژو میں جاری 30 ویں چائنہ لان ژو سرمایہ کاری و تجارتی میلے میں 2 ہزار 200 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے کاروباری مواقع کی تلاش میں ہیں۔

بیلاروس، ازبکستان اور یوراگوئے سمیت 23 ممالک کی حکومتوں، سفارت خانوں، قونصل خانوں، کاروباری تنظیموں اور کمپنیوں کے نمائندے اس 5 روزہ میلے میں مدعو ہیں جو بدھ کو ختم ہوگا۔ اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 325 سرمایہ کاری و تعاون معاہدے ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں