یوکرین کاروس پر حملہ،درجنوں ڈورنز داغ دئیے ،4ہلاک

یوکرین کاروس پر حملہ،درجنوں ڈورنز داغ دئیے ،4ہلاک

ماسکو (اے ایف پی)یوکرین کے روس پر تازہ حملے میں 4افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔

گورنرویاچسلاو گلادکوف کا کہناتھاکہ حملے روسی سرحدی علاقے بیلگو روڈ پر کئے گئے جوہسپتالوں اور سکول پر کئے گئے حملوں کا ردعمل ہے ۔دفاعی حکا م کا کہناتھاکہ یوکرین کے درجنوں ڈرونز نے جنوبی روس میں ایک فوجی ہوائی اڈے ، ایک آئل ریفائنری اور سب سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیاہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں روس کے زیرِ قبضہ شہر ڈونیٹسک کے قریب ایک اور گاؤں ’’یاسنوبروڈو‘‘کا پر قبضہ کر لیا ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کے پیر کے روز یوکرین کے ہسپتال پرکئے گئے روسی حملے کو جنگی جرم قراردے دیا تھا۔سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ہواجو خاص طور پر روس کے یوکرینی ہسپتال پر حملے کے بعدبلایاگیاتھا۔پوپ فرانسس نے بھی روسی حملوں کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں