مسلمان خاتون طلاق کے بعد بھی نان نفقے کا مطالبہ کر سکتی ہے :بھارتی سپریم کورٹ

مسلمان خاتون طلاق کے  بعد بھی نان نفقے کا مطالبہ  کر سکتی ہے :بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسلمان خاتون طلاق کے بعد بھی نان نفقے کا مطالبہ کر سکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ مسلمان خواتین کے بارے میں قانون (طلاق پر حقوق کا تحفظ)کو ملک کے سیکولر قانون پر فوقیت نہیں۔

 جسٹس ناگراتھنا اور جسٹس آگسٹائن جارج پر مشتمل بینچ نے  ایک مسلمان شہری کی درخواست مسترد کر دی جس میں انہوں نے ضابطہ فوجداری کے تحت اپنی سابقہ اہلیہ کو خرچ ادا کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ قانون کے تحت نان نفقے کا مطالبہ تمام شادی شدہ خواتین کر سکتی ہیں ،اس میں کسی مذہب کے ماننے والے پر کوئی پابندی نہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں