بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا ذاتی ملازم 4ارب ٹکا کا مالک ،تحقیقات شروع

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا ذاتی ملازم  4ارب ٹکا کا مالک ،تحقیقات شروع

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینی واجد کا ذاتی ملازم 4ارب ٹکا کا مالک نکلا ،ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

 وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوانی کے متعدد سکینڈلز کے بعد اقدامات کر رہی ہیں ، ان کا سابق گھریلو ملازم حیران کن طور پر 4ارب ٹکا کی دولت جمع کرنے کے بعد اب ہیلی کاپٹر سے سفر کرتا ہے ۔یاد رہے بنگلہ دیش میں ایک سابق آرمی چیف، سابق پولیس چیف، سینئر ٹیکس آفیسر اور ریاستی اہلکار وں کیخلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں ۔ حسینہ واجد نے میڈیا کو بتایا کہ بدعنوانی ایک دیرینہ مسئلہ ہے ۔ ان گندگیوں کو صاف کرنا ضروری ہے ،ہم اقدامات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں