سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر  اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ریاض (اے پی پی)سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے درمیان پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔

 ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے کیئر سٹارمر کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادد ی۔ برطانوی وزیر اعظم نے مبارکباد دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں