مشہور امریکی خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک

مشہور امریکی خاتون شیف  دریا میں ڈوب کر ہلاک

سیلم(اے ایف پی)مشہور امریکی خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ۔ 49سالہ ناؤمی پومرائے کی لاش ریاست اوریگون میں دریا سے نکال لی گئی۔

گزشتہ ہفتے وہ اپنے شوہر کے ساتھ دریا میں ٹیوبنگ کر رہی تھی جہاں وہ حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی ۔ناؤمی پومرائے کے شوہر نے بتایا کہ پانی کے نیچے موجود ایک شاخ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں