سعودی عرب :رواں سال 106افراد کو پھانسی دی گئی

سعودی عرب :رواں سال  106افراد کو پھانسی دی گئی

دبئی(اے ایف پی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رواں سال 106 افراد کو پھانسی دی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایک سعودی اور پاکستانی کو پھانسی دی گئی ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں کم از کم 170 افراد کو پھانسی دی گئی ۔انسانی حقوق کی تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال سزائے موت پانے والوں میں 78 سعودی، آٹھ یمنی، پانچ ایتھوپیائی، سات پاکستانی، شام،سری لنکا، نائیجیریا کے تین ،تین ، اردن، بھارت اور سوڈان کا ایک، ایک فرد شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں