دبئی :شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

دبئی :شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے  ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ مہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔

 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ مہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔ گزشتہ سال 5 اپریل کو ان کی شادی شیخ مانع المکتوم سے ہوئی تھی۔ جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ،شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا پیارے شوہر جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، تمہاری سابقہ بیوی۔طلاق کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی اپنی پروفائلز سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں