روانڈا :پال کاگامے 99.18فیصد لیکر چوتھی بار صدر منتخب

 روانڈا :پال کاگامے 99.18فیصد لیکر چوتھی بار صدر منتخب

کیگالی(اے ایف پی)پال کاگامے 99.18 فیصد ووٹ لیکر چوتھی بار روانڈا کے صدر منتخب ہو گئے ۔نیشنل الیکٹورل کمیشن کے مطابق ڈی جی پی کے رہنما فرینک کو صرف 0.5 فیصد اور آزاد امیدوار فلپ کو 0.32 فیصد ووٹ ملے ۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کاگامے کے 99 فیصد سے زیادہ ووٹ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ روانڈا میں اپوزیشن کیلئے سیاسی جگہ کتنی محدود ہے ۔یاد رہے کاگامے کو 1994 کی نسل کشی کے بعد ایک بکھری ہوئی قوم کی تعمیر نو کا سہرا دیا جاتا ہے ، لیکن ان پر خوف کے ماحول میں حکومت کرنے اور پڑوسی جمہوریہ کانگو میں عدم استحکام کو ہوا دینے کا بھی الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں