بھارت:ہندوؤں کا حملہ ، مسجد مسمار ،قرآن پاک نذر آتش

بھارت:ہندوؤں کا حملہ ، مسجد مسمار ،قرآن پاک نذر آتش

ممبئی(این این آئی )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوتوا غنڈوں نے مسجد مسمار کردی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور  میں ہندوتوا غنڈوں نے جامع مسجد پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا اور قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کر دیا۔حملہ آوروں نے آس پاس کے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ واقعے کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس دوران ہندو توا غنڈوں کے حملوں میں 40 سے زائد مسلمان زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں