برطانیہ: لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی افراد گرفتار

برطانیہ: لیڈز میں ہنگامہ آرائی  میں ملوث کئی افراد گرفتار

لندن(رائٹرز)برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر میں لیے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ہیری ہلز میں جمع افراد نے ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگادی  اور پولیس کار کو الٹ دیا ۔برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہوم سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہنگامہ کرنے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں