تیونس :صدارتی امیدوار کو 8ماہ قید ، تاحیات پابندی عائد

تیونس :صدارتی امیدوار کو 8ماہ قید ، تاحیات پابندی عائد

تیونس(اے ایف پی)عدالت نے تیونس کے ایک ممکنہ صدارتی امیدوار کو جمعہ کے روز آٹھ ماہ کی قید اور انتخاب لڑنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی ۔۔۔

 رپورٹس کے مطابق بائیں بازو کی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز یونین کے سربراہ لطفی مریحی کو 3 جولائی کو بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، غیر سرکاری تنظیموں نے کہا ہے کہ صدر قیس سعید کے مخالفین کیلئے سیاست ممنوع بنا دی گئی ہے ،ان کے متعدد مخالفین یا تو جیل میں ہیں یا ان پر مقدمات چلائے جارہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں