شمالی کوریا کا سابق سفیر جنوبی کورین صدر کا مشیر بن گیا

شمالی کوریا کا سابق سفیر  جنوبی کورین صدر کا مشیر بن گیا

سیؤل(اے ایف پی)شمالی کوریا کا سابق سفیر جنوبی کورین صدر کا مشیر بن گیا۔رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے تائی یونگھو کو سیکرٹری جنرل پیس فل یونی فکیشن ایڈوائزری کونسل بنادیا ۔

کسی بھی منحرف شمالی کورین کیلئے جنوبی کوریا میں یہ اعلیٰ ترین عہدہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق تائی یونگھو لندن میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کے وزیر تھے ، وہ 2016ء میں جنوبی کوریا آگئے تھے ۔واضح رہے کہ تقریباً 34 ہزار شمالی کورین جنوبی کوریا میں دوبارہ آباد ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں