اطالوی وزیراعظم کے پستہ قد کا مذاق خاتون صحافی کو 5 ہزار یورو جرمانہ

اطالوی وزیراعظم کے پستہ قد کا مذاق  خاتون صحافی کو 5 ہزار یورو جرمانہ

روم(آئی این پی)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے قد کا مذاق اڑانے کے الزام میں خاتون صحافی کو 5ہزار یورو ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں صحافی جیولیا کورٹیز نے جارجیا میلونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ مجھے دھمکا نہیں سکتیں کیوں کہ آپ کا قد محض 4فٹ ہے جس کی وجہ آپ مجھے نظر بھی نہیں آتیں۔سزا سننے کے بعد خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ اٹلی میں آزاد صحافیوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے ۔ اچھے دنوں کی امید کرتے ہیں۔ ہم ہمت نہیں ہاریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں