تیونس :کیڑوں کا حملہ،کانٹے دار ناشپاتی کی پیداوار کو شدید نقصان

چیبیکا(اے ایف پی)تیونس میں کیڑوں کے حملے کے باعث کانٹے دار ناشپاتی کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
چیبیکا گاؤں کے کسان آمور نوئیرا نے میڈیا کو بتایا کہ کیڑوں کے حملے سے تقریباً ایک تہائی فصل تباہ ہو گئی ہے، کانٹے دار ناشپاتی پر انحصار کرنیوالے ہزاروں کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔