اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے :ٹرمپ

اسرائیل کو فوری طور پر غزہ  جنگ ختم کرنی چاہیے :ٹرمپ

کیلی فورنیا(اے ایف پی )سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے ۔

 ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے ۔ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔ میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات آج فلوریڈا میں طے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں