دنیا کا خطرناک اور طاقتور ڈرگ مافیا سرغنہ امریکا سے گرفتار

دنیا کا خطرناک اور طاقتور ڈرگ  مافیا سرغنہ امریکا سے گرفتار

ٹیکساس (اے ایف پی )میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے خطرناک اور طاقتور ڈرگ مافیا کے سرغنہ اسماعیل ال مایو کو امریکا سے گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق میکسیکو کے منشیات مافیا کے بانی اسماعیل ال مایو زمبادا اور شریک بانی جاؤ کوئن الچاپو گزمین کے بیٹے جاؤکوئن گزمین لوپیز کو ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا۔امریکا کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے ال مایو زمبادا کی گرفتاری پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں