سپین :چاولوں میں چھپائی گئی 4 ٹن کوکین بر آمد ،8افراد گرفتار

سپین :چاولوں میں چھپائی گئی 4  ٹن کوکین بر آمد ،8افراد گرفتار

میڈرڈ (اے ایف پی)سپین نے چاولوں میں چھپائی گئی 4 ٹن کوکین بر آمد کر کے 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔

 ہسپانوی پولیس نے کہا کہ کوکین بارسلونا بندرگاہ پر چاول کی بوریوں میں چھپائی گئی تھی جو پیراگوئے سے لائی گئی تھی ، ملزموں کا اسے بیلجیئم بھیجنے کا منصوبہ تھا۔سمگلرز کا گروہ سپین، پیراگوئے اور برطانیہ میں کام کرتا تھا ۔پولیس کا کہنا تھا آپریشن میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے بھر پور تعاون کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں