مالی :دو بسوں میں تصادم 16 افراد ہلاک، 48 زخمی

 مالی :دو بسوں میں تصادم 16 افراد ہلاک، 48 زخمی

بماکو (اے ایف پی) وسطی مالی میں دو بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک،48 زخمی ہو گئے جبکہ 6لوگوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

حکام کے مطابق حادثہ ایک بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یاد رہے مالی اور سینیگال میں سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں، جن کی سب سے بڑی وجہ سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت ہے جبکہ کئی بار ڈرائیورز کی غلطی بھی حادثے کا باعث ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں